اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے آزاد جموں وکشمیر حکومت کو ہدایت کی ہے کہ نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ کی مشاورت سے آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ خصوصاًاس شعبے میں پرائیویٹ سیکٹر کی حوصلہ افزائی و سرمایہ کاری کے لئے مفصل لائحہ عمل تشکیل دیا جائے، بیرون ملک مقیم پاکستانی آزاد جموں و کشمیر کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں ان کے مسائل …
نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ کی مشاورت سے آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کی حوصلہ افزائی و سرمایہ کاری کے لئے مفصل لائحہ عمل تشکیل دیا جائے،وزیراعظم عمران خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے آزاد جموں وکشمیر حکومت کو ہدایت کی ہے کہ نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ کی مشاورت سے آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ خصوصاًاس شعبے میں پرائیویٹ سیکٹر کی حوصلہ افزائی و سرمایہ کاری کے لئے مفصل لائحہ عمل تشکیل دیا جائے، بیرون ملک مقیم پاکستانی آزاد جموں و کشمیر کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں ان کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے یہ ہدایات جمعرات کو آزاد جموں و کشمیر کے مختلف ترقیاتی منصوبوں ، سیاحت کے فروغ اور دیگر اہم معاملات پر اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اجلاس میں وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیرِ آبی وسائل فیصل واو¿ڈا، مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم ، وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر، معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیفِ غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر، متعلقہ وفاقی سیکرٹریز، چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر و دیگر سینئر افسران شریک تھے۔








