نیشنل ٹینس چیمپئن شپ، بیچ ٹینس مقابلوں کا ٹائیٹل عقیل شبیر اور ہانیہ نویدکے نام

اٹالین ٹینس سٹار جانک سینر نے ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

کراچی۔11جنوری (اے پی پی):عقیل شبیر نے نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کے بیچ ٹینس منز سنگلز مقابلوں میں ، ہانیہ نوید نے لیڈیز سنگلز میں ، عقیل شبیر اور فرزان اظہر نے مینز ڈبلز میں جبکہ لیڈیز ڈبلز میں ہانیہ نوید اور عروج بتول نے ٹائٹل اپنے نام کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق نویں عیسی لیب نیشنل ٹینس چیمپئن شپ میں میں پہلی مرتبہ شامل کی جانے والی بیچ ٹینس مقابلوں کا انعقاد کلفٹن کے ساحل پر کیا گیا۔ جس میں24مرد اور16خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ عیسی لیب کی زونل کوآرڈینیٹر سائوتھ شفق سلیم نے بیچ ٹینس مقابلوں کا افتتاح کیا۔ مینز سنگلز کے مقابلوں میں عقیل شبیرنے فائنل میں عباد سرور کو ہرا دیا جبکہ لیڈیز سنگلز میں ہانیہ نوید نے عرج بتول کو ہر کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ مینز ڈبلز کے فائنل میں عقیل شبیر اور فرزان اظہر کی جوڑی نے عباد سرور اور آسامہ سعید کو اور لیڈیز ڈبلز کے فائنل میں ہانیہ نوید اور عروج بتول نے افشاں فاطمہ اور یمنا ملک کو ہرا کے ٹائٹل حاصل کیا۔دریں اثنا ماڈرن کلب میں جاری دیگر مقابلوں میں انڈر 18سنگلز کے کوارٹر فائنل مقابلے ہوئے جس میں حشیش کمار، مہاتر محمد،عشر میر اور صائم دانش نے اپنے میچ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ۔انڈر14سنگلز کے کوارٹر فائنل میں لاہور کے امیر مزاری نے ایک دلچسپ مقابلے میں باسیم علی کو ہرا دیا اورسینئر45ڈبلز میں محمد التیفات اور شیر احمد کی جوڑی نے علیم اور کموڈور جنید کو ہرا دیا۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب بدھ 13جنوری کو ماڈرن کلب میں منعقد ہوگی۔