نیشنل ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ (کل )سے راولپنڈی میں شروع ہو گی

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام 16 ویں نیشنل ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کل 3 جنوری سے لیزر سٹی بائولنگ کلب، جناح پارک، راولپنڈی میں شروع ہو گی۔ پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ …

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام 16 ویں نیشنل ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کل 3 جنوری سے لیزر سٹی بائولنگ کلب، جناح پارک، راولپنڈی میں شروع ہو گی۔

پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی۔

انہوں نے کہا کہ آٹھ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، ڈبلز، ایمچور، لیڈیز، ڈیف مینز اینڈ ویمن، انٹر یونیورسٹیزاور انٹر سکولز شامل ہیں۔چیمپئن شپ 7 جنوری تک جاری رہےگی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید خبریں