نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سپرایٹ مرحلہ، لاہوربلیوز نے راولپنڈی کو 64 رنز سے شکست دے دی ،نثار احمد کی ہیٹ ٹرک سمیت پانچ وکٹیں

161
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سپرایٹ مرحلہ، لاہوربلیوز نے راولپنڈی کو 64 رنز سے شکست دے دی ،نثار احمد کی ہیٹ ٹرک سمیت پانچ وکٹیں

لاہور۔5دسمبر (اے پی پی):نیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ سپر8 مرحلے کےآخری میچ میں لاہور بلیوز نے راولپنڈی کو 64رنز سے شکست دے دی،نثاراحمد نے شاندار ہیٹرک کرتے ہوئے پانچ وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

پیر کے روز نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہوربلیوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے3 وکٹوں کے نقصان پر166 رنز بنائے،حسین طلعت نے تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 42 رنز بنائے اور وہ آئوٹ نہیں ہوئے،قاسم اکرم نے بھی تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے40 رنز کی ناٹ آئوٹ اننگز کھیلی، عمران بٹ نے 39 رنز بنائے جس میں چھ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔راولپنڈی کے سب سے کامیاب بولر مہران ممتاز رہے،انہوں نے22 رنز دے کر2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں راولپنڈی کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 17.4 اوورز میں 102 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔مبصر خان24 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔نثار احمد نے2.4 اوورز میں محض 5 رنزکے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں جس میں ان کی شاندار ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے۔