نیشنل ٹی ٹونٹی کپ، بلوچستان نے سدرن پنجاب کو 16 رنز سے شکست دے دی، شاندار بیٹنگ پرامام الحق مین آف دی میچ قرار

لاہور۔4اکتوبر (اے پی پی): ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بلوچستان نے سدرن پنجاب کو 16 رنز سے شکست دے دی۔ 231 رنز کے تعاقب میں سدرن پنجاب کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بناسکی۔سینتالیس کے مجموعی اسکور پر ابتدائی دو وکٹیں گنوانے کے بعد سدرن پنجاب کے مڈل آرڈر بیٹسمین خوشدل شاہ اور کپتان شان مسعود نے شاندار بلے بازی …

لاہور۔4اکتوبر (اے پی پی): ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بلوچستان نے سدرن پنجاب کو 16 رنز سے شکست دے دی۔ 231 رنز کے تعاقب میں سدرن پنجاب کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بناسکی۔سینتالیس کے مجموعی اسکور پر ابتدائی دو وکٹیں گنوانے کے بعد سدرن پنجاب کے مڈل آرڈر بیٹسمین خوشدل شاہ اور کپتان شان مسعود نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 103 رنز کی شراکت قائم کی۔ دونوں کھلاڑیوں نے کل 16 چوکے اور 7 چھکے جڑے۔ خوشدل شاہ نے 34 گیندوں پر 72 اور شان مسعود نے 42 گیندوں پر 72 رنز بنائے۔بائیں ہاتھ کے دونوں بلے بازوں کی عمدہ بیٹنگ کے باوجود سدرن پنجاب کا کوئی اور بیٹسمین ٹیم کے لیے میچ فنش کرنے میں ناکام رہا۔ حسین طلعت اور بلاول بھٹی 14، 14 رنز بناکر آو ¿ٹ ہوئے۔ زاہد محمود 6 اور عمر صدیق 4 رنز بناکر ناٹ آو ¿ٹ رہے۔عاکف جاوید نے 3 جبکہ عماد بٹ، کاشف بھٹی اور عمر گل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل بلوچستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنر امام الحق نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کو ایک مضبوط آغاز فراہم کیا۔54 گیندوں پرمشتمل ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے تاہم وہ 6 رنز کی دوری سے سنچری بنانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ بائیں ہاتھ کے اوپنر 94 رنز بناکر رن آو ¿ٹ ہوئے۔ انہوں نے کپتان حارث سہیل اور وکٹ کیپر بیٹسمین بسم اللہ خان کے ساتھ بالترتیب 97 اور 80 رنزکی شراکت قائم کی۔ حارث سہیل 27 گیندوں پر 53 اور بسم اللہ خان 39 رنز بناکر آو ¿ٹ ہوئے۔اننگز کے اختتام پر عماد بٹ کی 7 گیندوں پر 22 رنزناٹ آو ¿ٹ کی برق رفتار اننگز کی بدولت بلوچستان نے مقررہ بیس اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 230 رنز بنائے۔سدرن پنجاب کے حسین طلعت، محمد عرفان اور راحت علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔94رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر امام الحق کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ امام الحق کا کہنا ہے میچ کے آغاز میں وکٹ سلو تھی مگر زیادہ دیر کریز پر ٹھہرنے کے باعث ان کے لیے رنز بنانا آسان ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ بسم اللہ خان اور حارث سہیل نے دوسرے اینڈ سے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا، جس کی وجہ سے اسکور بورڈ پر بڑا مجموعہ لگانے میں کامیاب ہوسکے۔ دونوں ٹیمیں اب 16 اکتوبر کوپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ٹکرائیں گی۔

مزید خبریں