نیشنل ٹی-20 کپ میں (کل) مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

174

راولپنڈی۔29ستمبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری نیشنل ٹی-20کپ میں (کل) جمعرات کو مزید دو میچ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

پہلے میچ نادرن کا مقابلہ سنٹرل پنجاب سے ہوگا ،نادرن ٹیم کی قیادت شاداب خان کریں گے جبکہ سنٹرل پنجاب کی ٹیم بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔

دوسرا میچ خیبرپختونخوا اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔خیبر پختونخوا کی کمان محمد رضوان سنبھالیں گے جبکہ سندھ کی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

ایونٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں بلوچستان، سندھ، ناردرن خیبر پختونخوا، سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں شامل ہیں۔