دبئی ایکسپو میں پاکستان پویلین کی تیاری کے لئے معروف آرکیٹیکچرز اور ڈیزائنرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ، حکام حبیب بینک

اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والی دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان پویلین کے قیام کے لئے حبیب بینک معاونت کررہا ہے۔ بینک حکام کے مطابق یکم اکتوبر 2021 سے شروع ہونےوالی دبئی ایکسپو 2020 چھ ماہ تک جاری رہے گی جس میں دنیا بھر کے 92 ممالک کو اپنے پویلین قائم کرنے کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ پاکستان پویلین …

اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والی دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان پویلین کے قیام کے لئے حبیب بینک معاونت کررہا ہے۔ بینک حکام کے مطابق یکم اکتوبر 2021 سے شروع ہونےوالی دبئی ایکسپو 2020 چھ ماہ تک جاری رہے گی جس میں دنیا بھر کے 92 ممالک کو اپنے پویلین قائم کرنے کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

پاکستان پویلین کی تیاری کے لئے معروف آرکیٹیکچرز اور ڈیزائنرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کاسب سے بڑااور قدیم بینک ہونے کے ناطے حبیب بینک ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی اور استحکام کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کرتا آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں مدد ملے گی۔