نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ اور رکن صوبائی اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے جمعہ کے روزسیکرٹری ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن صالح محمد بلوچ سے ملاقات کی
نیشنل پارٹی کے ارکان اسمبلی کی سیکریٹری ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن سے ملاقات

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 17 جولائی (اے پی پی):نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ اور رکن صوبائی اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے جمعہ کے روزسیکرٹری ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن صالح محمد بلوچ سے ملاقات کی جس میں محکمہ ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن سے متعلق امور، تعلیمی ترقی، اداروں کی کارکردگی میں بہتری اور باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات کے دوران صوبے میں اعلیٰ اور فنی تعلیم کے فروغ، تعلیمی اداروں میں سہولیات کی بہتری، طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی اور محکمہ ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کی کارکردگی کو مزید موثر بنانے سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔
اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ بلوچستان میں اعلی اور تکنیکی تعلیم کے شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ نوجوانوں کو معیاری تعلیم اور فنی مہارتیں فراہم کرکے انہیں بہتر روزگار کے مواقع میسر آ سکیں۔ملاقات میں تعلیمی شعبے کی ترقی کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے اور عوامی مفاد میں اصلاحاتی اقدامات کو آگے بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔








