نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے زیرِ اہتمام کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے اعزاز میں پُروَقار تقریب کا انعقاد

راولپنڈی۔ 18 دسمبر (اے پی پی):نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے زیرِ اہتمام کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے اعزاز میں ایک پُروَقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں مسیحی برادری کے افراد، صحافیوں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع …

راولپنڈی۔ 18 دسمبر (اے پی پی):نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے زیرِ اہتمام کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے اعزاز میں ایک پُروَقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں مسیحی برادری کے افراد، صحافیوں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر شازیہ رضوان نے کرسمس کا کیک کاٹا اور مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جہاں تمام مذاہب کو آئین کے تحت مکمل تحفظ حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی، رواداری، برداشت اور بھائی چارہ ہماری قومی شناخت کا اہم حصہ ہیں اور یہی اقدار پاکستان کو مضبوط بناتی ہیں۔شازیہ رضوان کا کہنا تھا کہ کرسمس جیسے مذہبی تہوار مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان محبت، احترام اور اتحاد کو فروغ دیتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمیں ایک دوسرے کے عقائد، تہذیب اور ثقافت کا احترام کرنا چاہیے تاکہ معاشرے میں امن اور استحکام قائم رہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اقلیتی برادریوں نے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور حکومت ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔بعد ازاں شازیہ رضوان نے گلبرگ گرین کمرشل ایریا میں منعقدہ گلوبل نسٹ کنسلٹنسی بزنس فورم میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے فورم کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بزنس فورمز سرمایہ کاری کے فروغ، کاروباری مواقع کی تلاش اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے تاکہ ملکی معیشت کو مستحکم کیا جا سکے۔