نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کی دریاؤں میں پانی کے بہاؤ اور مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال کے حوالے تفصیلات جاری

اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ اور مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال کے حوالے تفصیلات جاری کرد یں ۔ بدھ کو این ڈی ایم اے سے جاری بیان کے مطابق کوٹری بیراج پرحالیہ تقریباً4لاکھ کیوسک بہاؤ کے ساتھ درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال موجود ہے،کوٹری پر ستمبر کے آخر تک مسلسل سیلابی صورتحال …

اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ اور مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال کے حوالے تفصیلات جاری کرد یں ۔ بدھ کو این ڈی ایم اے سے جاری بیان کے مطابق کوٹری بیراج پرحالیہ تقریباً4لاکھ کیوسک بہاؤ کے ساتھ درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال موجود ہے،کوٹری پر ستمبر کے آخر تک مسلسل سیلابی صورتحال متوقع ہے،گڈو اور سکھر بیراج پر بہاؤ میں بتدریج کمی، معمول کے مطابق بہاؤ موجود رہے گا۔

دریائے راوی میں گنڈاسنگھ والا کے مقام پر بہاؤ میں کمی کا رجحان جبکہ سلیمانکی اور اسلام بیراج پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال موجود ہے۔دریاؤ ں میں موجودہ بہاؤ کے باعث بھی متعدد مقامات پر نشیبی علاقوں کے زیر آ ب آنے کا خطرہ ہے۔

این ڈی ایم اے کا این ای او سی تمام صورتحال کی ہمہ وقت نگرانی کر رہا ہے ۔تمام متعلقہ اداروں کی ممکنہ صورتحال کے حوالے سے ضروری آگاہی باہم پہنچائی جارہی ہے ۔عوام خطرے سے دوچار علاقوں میں سفر سے گریز کریں، سیلابی ریلوں کو پارکرنے سے گریز کریں ۔امدادی کیمپوں میں موجود لوگ اپنے علاقوں میں واپسی کے لیے متعلقہ اداروں کی ہدایات کا انتظار کریں۔