نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ سے خریدے گئے سامان کی چین سے بذریعہ پی آئی اے پاکستان منتقلی کا سلسلہ جاری

اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ (این ڈی آر ایم ایف) سے خریدے گئے سامان کی چین سے بذریعہ پی آئی اے پاکستان منتقلی کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں چین سے 20 ٹن طبی سامان لیکر ایک اور طیارہ ہفتہ کو اسلام آباد پہنچ گیا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد آنے والے جہاز میں 99 وینٹی لیٹرز …

اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ (این ڈی آر ایم ایف) سے خریدے گئے سامان کی چین سے بذریعہ پی آئی اے پاکستان منتقلی کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں چین سے 20 ٹن طبی سامان لیکر ایک اور طیارہ ہفتہ کو اسلام آباد پہنچ گیا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد آنے والے جہاز میں 99 وینٹی لیٹرز اور 2 لاکھ 60 ہزار این 95 ماسک لائے گئے۔ اس کے علاوہ ڈونیشن کا سامان بھی لایا گیا ہے۔ ڈونیشن میں6 وینٹی لیٹرز، 3سو حفاظتی سوٹ، اور 6 سو حفاظتی عینکیں شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق 7ہزار کے این 95ماسک اور 6 ہزار سرجیکل ماسک بھی لائے گئے۔ بیجنگ سے اسلام آباد ایئر لفٹ کیے جانے والے سامان کا یہ آٹھواں جہاز ہے۔