نیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے زیر اہتمام 16 نیکٹا ہیڈ کوارٹرز میں تین روزہ مشاورتی اجلاس منعقد ہوا

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) نیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کے زیر اہتمام 16 سے 18 جنوری تک نیکٹا ہیڈ کوارٹرز میں تین روزہ مشاورتی اجلاس کا اہتمام کیا گیا جس میں قومی اندرونی سلامتی پالیسی کی تیاری کے روڈ میپ کا جائزہ لیا گیا۔ پہلے دن کے اجلاس میں سیاسی قیادت اور مذہبی سکالرز نے شرکت کی۔ دوسرے دن سول سوسائٹی، میڈیا، تجزیہ کاروں اور تعلیم …

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) نیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کے زیر اہتمام 16 سے 18 جنوری تک نیکٹا ہیڈ کوارٹرز میں تین روزہ مشاورتی اجلاس کا اہتمام کیا گیا جس میں قومی اندرونی سلامتی پالیسی کی تیاری کے روڈ میپ کا جائزہ لیا گیا۔ پہلے دن کے اجلاس میں سیاسی قیادت اور مذہبی سکالرز نے شرکت کی۔ دوسرے دن سول سوسائٹی، میڈیا، تجزیہ کاروں اور تعلیم کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور آخری روز کے اجلاس میں پاکستان بھر سے مختلف شعبوں کے ماہرین نے تبادلہ خیال کیا۔ نیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم (نیکٹا) کے کوآرڈینیٹر احسان غنی نے ان مشاورتی اجلاسوں کی صدارت کی۔ اجلاس میں آئی اے رحمن، امتیاز گل، رسول بخش رئیس، مسرت قدیم، عدنان رفیق، محسن علی ترک، انتیا تراب، سلیم صافی، دلاور خان، رحیم اﷲ یوسفزئی، سیّد اعزاز اور پروفیسر احمد قادری سمیت مختلف ماہرین نے شرکت کی۔