نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سنیٹر نے کورونا وائرس سے متعلق نئے اعدادوشمار جاری کردیئے

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سنیٹر (این سی او سی) نے جمعرات کے روز کورونا وائرس سے متعلق نئے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں۔این سی او کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں تاریخ کے سب سے زیادہ 26573ٹیسٹ ایک دن میں کیے گئے ہیں جبکہ آزادجموں وکشمیر، بلوچستان،گلگت بلتستان میں کوئی بھی کورونا مریض وینٹی لیٹرز پر موجود نہیں ہیں۔ ادھر پورے ملک میں علاج …

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سنیٹر (این سی او سی) نے جمعرات کے روز کورونا وائرس سے متعلق نئے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں۔این سی او کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں تاریخ کے سب سے زیادہ 26573ٹیسٹ ایک دن میں کیے گئے ہیں جبکہ آزادجموں وکشمیر، بلوچستان،گلگت بلتستان میں کوئی بھی کورونا مریض وینٹی لیٹرز پر موجود نہیں ہیں۔ ادھر پورے ملک میں علاج کیلئے 25730بستر مختص کیے گئے ہیں۔اور 5433 آکیسجن والے بستر صرف کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔ اسوقت پورے ملک میں 14سو وینٹی لیٹرز کورونا کے مریضوں کیلئےئ مختص کئے گئے ہیں جس میں سے 368وینٹی لیٹرز ابھی تک زیراستعمال ہیں۔نیشنل ڈایزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی نے پچھلے 48گھنٹوں میں 25پورٹل ابیل وائینلٹرز کراچی کو فراہم کیے گئے ہیں جبکہ کل تعداد میں سے 61فیصد خالی پڑے جوکہ مریضوں کو فراہم کیے جاسکتے ہیں۔این سی او سی کا مزید یہ کہناتھا کہ اسوقت پندرہ سو چوراسی نان کووڈ وائینٹلرز ملک میں کسی بھی ایمرجنسی سے نمنٹنے کیلئے موجود ہیں۔این سی او سی تمام تر صورتحال سے آگاہ ہے۔اور کسی بھی ناگہانی صورتحال میں حالات پر قابوپانے کیلئے تیار ہے۔انتہائی نگہداشت کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ اور ضرورت کے مطابق استعداد کار میں اضافہ کیاجارہاہے۔ این سی او سی کا کہناتھا کہ یہ تمام تر اعدادوشمار بستروں اور وائینلٹرز سے متعلق اعدادوشمار کو واضع کرتے ہیں۔چونکہ یہ ساری تعداد کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے ہے۔ اس کے علاوہ بھی اضافی اقدامات کیے گئے ہیں۔ جن کو ضرورت پڑنے پر استعمال میں لایاجاسکتاہے۔ ان کا مزید کہناتھا کہ ایک ہزار آکسیجن والے بستر تمام صوبوں میں جون کے آخر تک پہنچادیئے جائینگے۔ اس کے ساتھ ساتھ پروکیورمنٹ پلان جاری کردیاگیاہے۔اور تمام صوبوں نے ڈھائی اضافی وائینلزز حاصل کرلیے ہیں۔ جن میں آزاد جموں اینڈ کشمیر، گلگت بلتسان اور اسلام آباد بھی شامل ہے۔ ایسی او سی نے اس ضمن میں تمام صوبوں کی تفصلات فراہم کردی ہیں۔ جن میں آزاد جموں اینڈ کشمیر میں کل مختص کیے بستروں کی تعداد تین سو انہتر ہے۔جبکہ آکسیجن والے بستروں کی تعداد 68ہے۔ کل وائینلٹرز کی تعداد 43ہے۔ جس میں سے گیارہ میر پور اور اٹھارہ مظفرآباد کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔ اور اسوقت کوئی بھی کورونا کا آزاد کشمیر میں وائینلٹر پر موجود نہیں ہے۔ بلوچستان میں کل 2148 بستر مختص کیے گئے ہیں۔ جبکہ 262آکسیجن والے بستر مختص کیے گئے ہیں۔ اور کل وئینلٹرز کی تعداد 36ہے اور سارے کوئٹہ کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔ان میں سے کسی پربھی مریض موجود نہیں ہے۔گلگت بلتسان میں کل 151بستر مختص کیے گئے ہیں جبکہ 43آکسیجن والے بستر بھی مختص کیے گئے ہیں۔کل وائینلٹز کی تعداد 28 ہے جس میں سے پانچ گلگت کیلئے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ ان میں سے کسی پر بھی کورونا مریض نہیں ہے۔ اسلام آباد میں کل 524بستر مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 262آکسیجن والے بستر مختص کیے گئے ہیں، جس کیساتھ ساتھ 90وائینلٹرز مختص کیے گئے ہیں۔تاہم اسوقت آٹھ کورونا کے مریض وائینلٹزز پر موجود ہیں۔صوبہ خبیر پختوانخواہ میں 5110 بستر مختص کیے گئے ہیں۔628 آکسیجن والے بستر اور 313وائینلٹرز مختص کیے گئے ہیں۔ جن سے بارہ ابیٹ آباد اور 79 پشاور کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔ اس وقت 76مریض وائینلٹرز پر موجود ہیں۔صوبہ پنجاب میں 9276 بستر مختص کیے گئے ہیں۔ جبکہ 3500 آکیسجن والے بستر مختص کیے گئے ہیں۔ باقی 387وائینلڑز مختص کیے گئے ہیں۔جس میں 57 فیصل آباد،214لاہور 18ملتان اور 64پنڈی مختص کیے گئے ہیں۔ اسو قت پورے صوبہ میں 207کورونا کے مریض وائینلڑز پر زیر علاج ہیں۔صوبہ سندھ میں 8142 مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ 670آکسیجن والے بستر بھی مختص کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ 334وائینلٹرز مختص کیے گئے ہیں۔ جس میں سے حیدر آ باد میں 20 اور کراچی میں 244مختص کیے گئے ہیں۔اسوقت پورے صوبہ میں 77کورونا کے مریض وائینلٹرز پر موجود ہیں۔این سی او سی نے مزید اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی استعمال نان کووڈ وائینلٹرز کی کل تعداد جوکہ دستیاب ہے، درج ذیل ہے۔ کراچی میں 602وائینلٹرز، حیدر آباد میں 21، راولپنڈی میں 139، ملتان 113لاہور میں 366، فیصل آباد میں 56، پشاور میں 71، ابیٹ آباد میں 12، اسلام آباد میں 138،گلگت بلتسان میں 21 ہیں۔اس وقت پورے ملک ایکٹیو کورونا کیسز کی تعداد 78789 جبکہ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں پانچ ہزار آٹھ چونتیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کل کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 19ہزار پانچ سو چھتس ہے۔جس میں سے آزاد جموں کشمیر میں 488، بلوچستان میں 7335 اور گلگت بلتسان میں 1018، اسلام آباد میں 6236ہے۔ خبیر پختونخواہ میں 15206ہے۔ پنجاب میں 45463 ہے او رسندھ 43790 کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 38391کے مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ ابھی تک 2356 اموات کورونا کی وجہ سے ہوچکی ہیں۔جبکہ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں سب سے زیادہ101 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ جن میں سب سے زیادہ پنجاب میں 841، سندھ میں 738، خبیر پختوانخواہ میں 619، بلوچستان میں 73 اور اسلام آباد میں 62،گلگت بلتستان میں 14اور آزاد جموں اینڈ کشمیر میں 9افراد جابحق ہوئے ہیں۔اب تک پورے ملک میں 780825 کورونا کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔جبکہ پورے ملک میں 779ہسپتالوں میں کورونا کے متعلق صحت کی سہولیتاں موجود ہیں، جس میں سے 5838مریض زیر علاج ہیں۔