نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے

اسلام آباد۔ 30 اگست (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ اتوار کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 264 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 مریض ملک بھر کے ہسپتالوں میں جاں بحق …

اسلام آباد۔ 30 اگست (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ اتوار کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 264 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 مریض ملک بھر کے ہسپتالوں میں جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 434 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 6 ہزار 482، پنجاب میں 7 ہزار 444,خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 961، اسلام آباد میں 2 ہزار 935, بلوچستان میں 274،گلگت بلتستان میں 215،آزاد کشمیر میں 133 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ملک بھر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 547 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی بھی کورونا کا مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے لیے مختص شدہ 1 ہزار 920 وینٹیلیٹرز پر 106 کورونا کے مریض ہیں۔اس وقت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایکٹو کیسسز کی تعداد 8 ہزار 801 ہے۔ ابھی تک ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 636 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 294، بلوچستان میں 12 ہزار 842، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 863، اسلام آباد میں 15 ہزار 611، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 17، پنجاب میں 96 ہزار 741 اور سندھ میں 1 لاکھ 29 ہزار 268 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 288 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 398 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 افراد ہسپتال میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 2 ہزار 196 اموات ہوئیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوا،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 250،اسلام آباد میں کل 175 ،بلوچستان میں 141، گلگت بلتستان میں 67 اموات، آزاد جموں کشمیر میں 61 اموات ہو چکی ہیں۔ اب تک ملک بھر میں 26 لاکھ 3 ہزار 129 کورونا کے ٹیسٹس کیے گئے۔ملک بھر میں کورونا کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 1 ہزار 46 مریض زیر علاج ہیں۔