نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر کے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔اتوار کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 526مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6مریض ملک بھر کے ہسپتالوں میں وائرس کی وجہ سے …

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔اتوار کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 526مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6مریض ملک بھر کے ہسپتالوں میں وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایکٹو کیسسز کی تعداد5ہزار 673 ہے. گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 31ہزار 411کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں13 ہزار 797، پنجاب میں 9 ہزار748 ,خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 375، اسلام آباد میں3ہزار 119, بلوچستان میں 606،گلگت بلتستان میں 397اورآزاد کشمیر میں 369 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ملک بھر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 89 ہزار 429ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی بھی کورونا کا مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے لیے مختص شدہ 1 ہزار 912 وینٹیلیٹرز پر 96کورونا کے مریض ہیں۔ ابھی تک ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ ایک ہزار481ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 400، بلوچستان میں 13 ہزار 483، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 196، اسلام آباد میں 15 ہزار 901، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 942، پنجاب میں 97 ہزار 679 اور سندھ میں 1 لاکھ 31 ہزار 880مریض ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 379 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 443اور گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں جاں بحق ہوءے. پنجاب میں 2 ہزار 217 اموات ہوئیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 مریض کورونا وائرس کی وجہ سے جابحق ہوا. خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 257 جن میں سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض فوت ہوا۔اسلام آباد میں کل 178، بلوچستان میں 145. گلگت بلتستان میں 74 اموات ہوئی جبکہ آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 65 اموات ہو چکی ہیں۔ اب تک ملک بھر میں 29 لاکھ 39ہزار790کورونا کے ٹیسٹس کیے گئے۔ملک بھر میں کورونا کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 1ہزار مریض زیر علاج ہیں۔