نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں ملک بھر میں ایمر جنسی سروسز فراہم کرنے والوں کا خصوصی اجلاس

اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں ملک بھر میں ایمر جنسی سروسز فراہم کرنے والوں کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا ، ایمرجنسی سروس فراہم کرنے والوں کا یہ خصوصی اجلاس پہلی دفعہ منعقد ہوا، اجلاس کا مقصد ایمرجنسی سروس دینے والوں کو رہنمائی فراہم کرنا اور اسپتالوں میں دی جانے والی سہولتوں سے آگاہ کرنا تھا۔ این سی او سی ملک بھر …

اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں ملک بھر میں ایمر جنسی سروسز فراہم کرنے والوں کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا ، ایمرجنسی سروس فراہم کرنے والوں کا یہ خصوصی اجلاس پہلی دفعہ منعقد ہوا، اجلاس کا مقصد ایمرجنسی سروس دینے والوں کو رہنمائی فراہم کرنا اور اسپتالوں میں دی جانے والی سہولتوں سے آگاہ کرنا تھا۔ این سی او سی ملک بھر کے مختلف ہسپتالوں میں نگہداشت کی سہولیات اور بستروں/ وینٹیلیٹرز کی دستیابی کی رہنمائی کیلئے ایمرجنسی سروسز کے سربراہان کے کام میں آسانی پیدا کرنے کیلئے این سی او سی کی جانب سے ایک خصوصی ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایمر جنسی سروسز کے سربراہان سمیت دیگر نے شرکت کی۔کانفرنس میں رمضان چھیپا(چھیپا ایمبولینس)،احمد(ایدھی فاونڈیشن)،ڈاکٹر حسن اوروج(ڈی جی ایم سی آئی),ڈاکٹر رضوان(ڈی جی 1122 پنجاب) گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کے نمائندوں نے کانفرنس میں شرکت کی۔ایمرجنسی سروسز کے نمائندوں نے عوام کو ہنگامی خدمات کی فراہمی کے اپنے موجودہ طریقہ کار کے بارے میں بتایا۔این سی او سی نے ایمرجنسی سروسز کو ریسورس مینجمنٹ سسٹم (آر ایم ایس) کے بارے میں آگاہ کیا جس کے ذریعے 1579 ہسپتال متعدد سہولیات کی نمائش اور انوینٹری کی دستیابی کیلئے منسلک ہیں۔اس 1579 ہسپتالوں میں سے آج کل تک آر ایم ایس سسٹم پر پاکستان بھر کے 804 اسپتالوں کا ڈیٹا موجود ہے۔شرکاءکو جمعہ کے روز شروع کیے جانے والے پاک نگہبان ایپ کے۔ ارے میں بھی آگاہ کیا گیا جہاں ایمرجنسی سروسز کو بیڈز/وینٹیلیٹرز کی دستیابی والی قریبی سہولت تک پہنچنے میں 1110 ہسپتالوں کو جوڑا گیا ہے۔این سی او سی کے عہدیداروں نے ایمرجنسی سروسز کو عوام کی سہولت کیلئے زیادہ سے زیادہ ذرائع استعمال کرنے کی ترغیب دی۔این آئی ٹی بی سے کہا گیا تھا کہ وہ تمام ہنگامی خدمات فراہم کرنے والوں کے ساتھ ایپ کا لنک شیئر کریں۔اس کوآرڈینیشن سے ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے والوں کو عوام کو درپیش چیلنجز کو دور کرنے میں مدد ملے گی اور ہسپتالوں اور صحت کی دیکھ بھال کونے والے عملے کو آسانی سے کام کرنے میں مدد ملے گی۔