نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اعدادو شمارجاری ،

اسلام آباد ۔ 05جون (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) نے کورونا وائرس سےمتعلق تازہ ترین اعدادو شمارجاری کردیئے ہیں، ایک لاکھ 29ہزار830 افراد کورونا وائرس کو شکست دیکر مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں، گلگت بلتستان میں کوئی مریض وینٹیلیٹرپر نہیں۔ این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25ہزار527 ٹیسٹ کئے گئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران3191 مزید مثبت …

اسلام آباد ۔ 05جون (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) نے کورونا وائرس سےمتعلق تازہ ترین اعدادو شمارجاری کردیئے ہیں، ایک لاکھ 29ہزار830 افراد کورونا وائرس کو شکست دیکر مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں، گلگت بلتستان میں کوئی مریض وینٹیلیٹرپر نہیں۔ این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25ہزار527 ٹیسٹ کئے گئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران3191 مزید مثبت کیسز رپورٹ جبکہ 91 کورونا متاثرین جان کی بازی ہارگئے۔ اب تک ملک بھر میںکورونا وائرس کے 2 لاکھ 28 ہزار474 مصدقہ کیسزسامنے آئے ہیں جن میں آزاد کشمیر کے1288، بلوچستان کے 10ہزار766، گلگت بلتستان کے1545، اسلام آبادکے13ہزار409، کے پی کے، کے 27ہزار843، پنجاب کے 81 ہزار 317 اور سندھ کے 92 ہزار 306 مریض شامل ہیں۔ ابتک مجموعی طور پر 4 ہزار 712 اموات ہوچکی ہیں۔ ابتک 13 لاکھ 98 ہزار352 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 729 ہسپتالوں میں 5130 مریض زیر علاج ہیں۔