اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):وزارت موسمیاتی تبدیلی نے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات پر ہونے والے” نیشنل کنٹینٹ کمپیٹیشن 2025 ” میں انٹریز جمع کرانے کی آخری تاریخ میں یکم جولائی تک توسیع کردی ہے۔ اس سے قبل مقابلے میں انٹریز جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 جون تھی۔
اس قومی مقابلہ میں مختصر ویڈیوز، ریلز، تصویری مضامین یا پوسٹس کے ذریعے حصہ لیا جاسکتا ہے، اس طرح اپنی آواز اور متعلقہ مواد کے ذریعے دنیا کو اپنا پیغام پہنچایا جاسکتاہے۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ مقابلہ کے شرکاء ہیش ٹیگ # وائسز 4 نیچر،# گرین پاکستان، # یوتھ فار کلائمیٹ ،# مائی کلائمیٹ سٹوری کا استعمال کرکے اپنی مختصر ویڈیوز، تصویری مضامین، ریلز یا پوسٹس سوشل میڈییا پر ٹیگ@ClimateChangePK کے ساتھ بھیج سکتے ہیں۔
شرکاء اپنے مواد کو کیپشن کے ساتھ گوگل ڈرائیو فولڈر میں یا ای میل فولڈر کے لنک:[email protected] پر "نیشنل کنٹینٹ کمپیٹیشن 2025” کے موضوع کے ساتھ بھی بھیج سکتے ہیں۔ جو لوگ اپنا مواد سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کرنا چاہتے وہ براہ راست بھی اپنی انٹریز بھیج سکتے ہیں۔