نیشنل گیمز باسکٹ بال ایونٹ میں واپڈا، آرمی ، نیوی، ائیر فورس اور ہائر ایجوکیشن نے اپنے میچ جیت لئے

کوئٹہ۔25مئی (اے پی پی):34ویں نیشنل گیمز کے سلسلے باسکٹ بال مرد و خواتین ایونٹ میں واپڈا ، آمی، نیوی، ایئر فورس اور ہائر ایجوکیشن نے اپنے اپنے میچ جیت لئے ۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل گیمز کے سلسلے میں باسکٹ بال مردوں کے ایونٹ میں ایئر فورس نے بلوچستان کو 54کے مقابلے میں 102پوائنٹس سے واپڈ انے کے پی کے کو 34کے مقابلے میں 93پوائنٹس سے ، آرمی نے سندھ کو 45کے مقابلے 119پوائنٹس سے ، پنجاب نے نیوی کو سخت مقابلے کے بعد 63کے مقابلے میں 66پوائنٹس سے شکست دید ی جبکہ ہائر ایجوکیشن نے بلوچستان کو 11کے مقابلے میں 111پوائنٹس سے ہرادیا ۔

خواتین ایونٹ میں واپڈا اور ہائرایجوکیشن کے درمیان میچ کھیلا گیا جو واپڈا نے 41کے مقابلے میں 45پوائنٹس سے جبکہ دوسرا میچ آرمی اور بلوچستان کے درمیان ہوا جو آرمی نے 6کے مقابلے میں 58پوائنٹس سے اپنے نام کر لیا ۔ قبل ازیں مردوں کے مقابلے میں آرمی ور پنجاب کے پہلے میں میچ آرمی نےپنجاب کو 49کے مقابلے میں 107پوائنٹس سے شکست دی ۔ دوسرے میچ میں نیوی نے سندھ کو 40کے مقابلے میں 60پوائنٹس سے ہرایا ۔

ایئر فورس نے کے پی کے کو36کے مقابلے میں90پوائنٹس سے شکست دی ۔ واپڈا نے بلوچستان کو 48کے مقابلے میں 108پوائنٹس سے ہردادیا ۔ خواتین ایونٹ میں واپڈا نے بلوچستان کو 16کے مقابلے میں 87پوائنٹس سے جبکہ ایچ ای سی نے آرمی کو 35کے مقابلے میں 47پوائنٹس سے شکست دی۔