نیشنل گیمز میں آرمی کی اڑان بدستور جاری 99طلائی تمغوں کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ،واپڈا اور نیوی کی بالترتیب دوسری اورتیسری پوزیشن

نیشنل گیمز میں آرمی کی اڑان بدستور جاری 99طلائی تمغوں کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ،واپڈا اور نیوی کی بالترتیب دوسری اورتیسری پوزیشن

کوئٹہ۔26مئی (اے پی پی):نیشنل گیمز میں آرمی کی اڑان بدستور جاری 99طلائی تمغوں کے ساتھ میڈلز کی دوڑ میں سرفہرست ہے۔ واپڈا کی ٹیم نے 32گولڈ کے ساتھ دوسری اورنیوی 26 گولڈ حاصل کر کے تیسری پوزیشن پر رہی ۔ 34ویں نیشنل گیمز میں گولڈ میڈلزکی دوڑ میں آرمی 99طلائی62چاندی اور 29کانسی کے تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر190 میڈلز حاصل کر کے میڈلز کی دوڑ میں پہلے نمبر پر ہے۔

واپڈ32 طلائی 50 چاندی اور 42 کانسی کے ساتھ مجموعی طور پر 144 میڈلز حاصل کر کے دوسرے جبکہ نیوی 26گولڈ 27 سلور 34 کانسی کے ساتھ مجموعی طور پر 81 میڈلز حاصل کرکے تیسری پوزیشن کی حق دار قرار پائی ۔

پوانٹس ٹیبل پر ائیر فورس 5گولڈ 19سلوراور 26 کانسی کے ساتھ چوتھی ، ایچ ای سی 3 گولڈ 9 سلوراو ر 47 کانسی کے ساتھ پانچویں ،بلوچستان ایک گولڈ8سلور اور18 کانسی کے ساتھ چھٹےنمبر پر رہا ۔کے پی کے ایک گولڈ تین سلور20 کانسی ،ریلوے ایک گولڈ 18 کانسی ،پولیس ایک گولڈ 6 کانسی ، پنجاب 6 سلور اور 22کانسی ،سندھ 3 سلور 11کانسی ،اسلام آباد 4کانسی کے تمغے جیت سکا جبکہ نیشنل گیمز میں شامل گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کوئی میڈل نہ جیت سکے۔