پشاور۔12 اکتوبر(اے پی پی)وفاقی مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں نیشنل گیمز کا انعقاد دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوگا،کھیلوں کے میدانوں کا آباد ہونا پرامن اور محفوظ پاکستان کا مظہر ہے۔صوبائی حکومت کے جاری کردہ ہینڈ آئوٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے کھیل و سیاحت …
نیشنل گیمز پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوںگے، فردوس عاشق اعوان

مزید خبریں
پشاور۔12 اکتوبر(اے پی پی)وفاقی مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں نیشنل گیمز کا انعقاد دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوگا،کھیلوں کے میدانوں کا آباد ہونا پرامن اور محفوظ پاکستان کا مظہر ہے۔صوبائی حکومت کے جاری کردہ ہینڈ آئوٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے کھیل و سیاحت عاطف خان کے ساتھ صوبے میں نیشنل گیمز کے انعقاد کے حوالے سے ملاقات کے دوران کیا کیا۔ سینئر وزیر برائے کھیل عاطف خان نے فردوس عاشق اعوان کو 26 اکتوبر سے شروع ہونے والے 6 روزہ نیشنل گیمز کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں 10 سال بعد نیشنل گیمز کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں،گیمز میں پورے پاکستان سے 10 ہزار کھلاڑی حصہ لیں رہے ہیں جس میں 27 گیمز فی میل کی اور 30 گیمز میل کی شامل ہیں،کھیلوںکے لئے سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں،نیشنل گیمز کے انعقاد سے دنیا کو امن کا پیغام دیا جائیگا۔فردوس عاشق اعوان نے وفاقی سطح پر ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے ہرقسم سپورٹ فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم خود سپورٹس مین اور کھیلوں کے بڑے مداح ہیں اور وزیراعظم کے وژن کے مطابق کھیلوں کو فروغ دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ہونے والے نیشنل گیمز کو بھرپور اجاگر کیا جائیگا اور دنیا پر عیاں کریں گے کہ خیبر پختونخوا کے عوام امن کے داعی ہے اور اپنے سرزمین پر امن چاہتے ہیں۔








