نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترقیاتی کاموں کے لئے اب تک ایک کھرب 25 ارب 26 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

اسلام آباد ۔ 07 فروری (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترقیاتی کاموں کے لئے اب تک مجموعی طور پر ایک کھرب 25 ارب 26 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران ایک کھرب 54 ارب روپے سے زائد کے فنڈز …

اسلام آباد ۔ 07 فروری (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترقیاتی کاموں کے لئے اب تک مجموعی طور پر ایک کھرب 25 ارب 26 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران ایک کھرب 54 ارب روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے ڈیرا اسماعیل خان موٹر وے کے لئے 11 ارب 50 کروڑ، نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک میٹرو بس کی رسائی کے لئے ایک ارب 25 کروڑ، ڈیزائن اور فزیبیلیٹی سٹڈی کے لئے 50 کروڑ، سرائے گھمبیلا تا کوہاٹ سیکشن کی تعمیر کے لئے 3 ارب، سی پیک کے تحت سکھر حیدر آباد سیکشن کے لئے 2 ارب 80 کروڑ، لاہور ملتان موٹر وے کے لئے 4 ارب 50 کروڑ، جگلوٹ سکردو شاہراہ کے لئے 3 ارب 50 کروڑ، لواری ٹنل کو ملانے والی سڑکوں کی تعمیر کے لئے ایک ارب 11 کروڑ، پشاور نادرن بائی پاس کے لئے 9 ارب 50 کروڑ، این 65 سیکشن کی تمعیر کے لئے 65 کروڑ، این 70 سیکشن کی تعمیر کے لئے 66 کروڑ، ژوب کچلاک روڈ کی تعمیر کے لئے 3 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔