نیوزی لینڈ الیون نے دوسرے ٹور ٹی 20 میچ میں انگلینڈ الیون کو 8 وکٹو سے شکست دے دی، کولن منرو کی ناقابل شکست سنچری

135

ویلنگٹن ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) کولن منرو کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹور ٹی 20 کرکٹ میچ میں انگلینڈ الیون کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا، جراح مزاج بلے باز کولن منرو نے دھواں دار اور ناقابل شکست سنچری سکور کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، منگل کو کھیلے گئے دوسرے ٹور میچ میں انگلینڈ الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے، جیمز وینس نے 46 اور جو ڈینلے نے ناقابل شکست 39 رنز بنائے ۔ انوراج ورما نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں نیوزی لینڈ الیون نے کولن منرو کی دھواں دار اور ناقابل شکست سنچری کی بدولت مطلوبہ ہدف 18.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، کولن منرو نے 57 گیندوں پر 7 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 107 رنز بنائے۔ انگلینڈ الیون کی طرف سے ثاقب محمد اور میٹ پارکنسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔