نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز (کل )پہلے میچ ہوگا

177
New Zealand vs Australia
New Zealand vs Australia

ویلنگٹن۔20فروری (اے پی پی):نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل)بدھ کو سکائی سٹیڈیم، ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلوی ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 23 فروری کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 25 فروری کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں ہی کھیلاجائے گا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مچل سینٹنر لیڈ کریں گے جبکہ آسٹریلوی ٹیم مچل مارش کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔

ٹی ٹونٹی سیریز مکمل ہونے کے بعد دونون ٹیمیں ویلنگٹن پہنچیں گی جہاں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 29 فروری سے 4 مارچ تک کھیلاجائے گا دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 8 سے 12 مارچ تک ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔