ویلنگٹن۔2مارچ (اے پی پی):نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے
، نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 258 رنز اور آسٹریلیا کو 7 وکٹیں درکار ہیں ، ویلنگٹن میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 164 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ،نیتھن لائن 41 ، کیمرون گرین 34 ، تراوس ہیڈ 29 اور عثمان خواجہ 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
نیوزی کی طرف سے گلین فلپس نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں ، میٹ ہینری نے تین اور ٹم ساؤدی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پہلی اننگز میں 204 رنز کی برتری کی بدولت آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 369 رنز کا ہدف دیا ،
میزبان ٹیم نے کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنا لیے ، ول ینگ 15 ، ٹام لیتھم 9 اور کین ولیمسن 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، ریچن روندرا 56 اور ڈیرل مچل 12 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ، نیتھن لائن نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔