نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا

آکلینڈ۔23اکتوبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلے کے بعد تیسرا میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا۔تین میچوں کی سیریز 0-1 سے انگلینڈ کے نام رہی۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق مہمان انگلینڈ کی ٹیم کو میزبان کیوی ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریزکھیلنا تھی جس کا ہیگلے اوول،کرائسٹ چرچ کے مقام پر کھیلے جانے والا …

آکلینڈ۔23اکتوبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلے کے بعد تیسرا میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا۔تین میچوں کی سیریز 0-1 سے انگلینڈ کے نام رہی۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق مہمان انگلینڈ کی ٹیم کو میزبان کیوی ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریزکھیلنا تھی جس کا ہیگلے اوول،کرائسٹ چرچ کے مقام پر کھیلے جانے والا پہلا ٹی ٹونٹی میچ میں مسلسل بارش کی نذر ہوگیا تھا، جس کے بعد اسی مقام پر کھیلا گیا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ انگلینڈکی ٹیم نے میزبان کیوی ٹیم سے 65 رنز سے جیت لیااور اس کو نیوزی لینڈ کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی۔

تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں پھر بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جو نہ تھم سکا اور یوں سیریز کا تیسرا میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا ۔یوں انگلینڈکی ٹیم نے تین میچوں کی سیریز میں میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 0-1 سے ہرا دیا۔ انگلینڈ کے ہیری بروک سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پرمشتمل سیریز کا آغاز 26 اکتوبر کو پہلے میچ سے ہوگا ۔