نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان پہلا ایک روزہ کرکٹ میچ (آج) کھیلا جائے گا

نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان آخری ون ڈے میچ بارش کی نذر، سیریز0-1سے میزبان ٹیم کے نام

ہملٹن ۔ 4 فروری (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچون پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) بدھ کو سیڈن پارک، ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم نے میزبان کیویز ٹیم کو پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کیا تھا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم ویرات کوہلی کی زیر قیادت نیوزی لینڈ میں موجود ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھل کر جیت چکی ہے اور اب دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 5 فروری سے شروع ہورہی ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز بھی کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کین ولیمسن کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 8 فروری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 11 فروری کو ماﺅنٹ مانگنوئی میں کھیلا جائےگا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز سے قبل نیوزی لینڈ الیون اور بھارتی ٹیموں کے درمیان تین روزہ پریکٹس میچ 14 سے 16 فروری تک ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 فروری تک ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا آخری ٹیسٹ میچ 29 سے 04 مارچ تک کرائسٹ چرچ میں شیڈول ہے۔