پیرس ۔28نومبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ اور فرانس نے تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیاہے۔
شنہوا کے مطابق نیوزی لینڈ کی حکومت نے بتایا کہ نیوزی لینڈ اور فرانس نے دو طرفہ تعلقات اور بحرالکاہل تعاون پر کوششوں کو دوگنا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
پیرس میں فرانسیسی وزیر خارجہ جین نول بیروٹ کے ساتھ لبنان میں جنگ بندی پر بات چیت کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز نے کہا کہ یہ جنگ بندی سفارت کاری کے اہم کردار کو ظاہر کرتی ہے۔
نیوزی لینڈ حکومت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ اور فرانس اگلے سال دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے 80 سال مکمل ہونے سے پہلے اپنے تعاون کو اگلے درجے پر لے جا رہے ہیں۔پیٹرز نے جرمن وزیر خارجہ سے ملاقات کے لیے برلن کا سفر کرنے سے قبل فرانس میں دو طرفہ تعلقات اور عالمی خارجہ پالیسی کی ترجیحات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے فرانسیسی حکومت کے حکام اور سینیٹرز کے ایک کراس پارٹی وفد سے بھی ملاقات کی۔ ■