ویلنگٹن۔ 29 نومبر (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ (کل) جمعہ سے ویلنگٹن میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈین ٹیم ان دنوں دورہ نیوزی لینڈ پر ہے جہاں وہ دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ ویسٹ انڈین ٹیم دورے کا آغاز نیوزی لینڈ اے کے خلاف …
نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹیسٹ (کل) شروع ہوگا

مزید خبریں
ویلنگٹن۔ 29 نومبر (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ (کل) جمعہ سے ویلنگٹن میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈین ٹیم ان دنوں دورہ نیوزی لینڈ پر ہے جہاں وہ دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ ویسٹ انڈین ٹیم دورے کا آغاز نیوزی لینڈ اے کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ سے کر چکی ہے۔ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل جمعہ سے 5 دسمبر تک ویلنگٹن جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 9 سے 13 دسمبر تک ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 20 دسمبر کو ونگاری، دوسرا 23 دسمبر اور تیسرا 26 دسمبر کو کھیلا جائے گا، دونوں میچز کرائسٹ چرچ میں ہوں گے۔ ٹی 20 سیریز کا آغاز 29 دسمبر سے ہوگا۔ دوسرا میچ یکم جنوری 2018 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 3 جنوری کو کھیلا جائے گا۔








