ویلنگٹن۔20ستمبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ میں 6.0 شدت کا زلزلہ آیا ہے تاہم کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ میں زلزلہ پر نظر رکھنے والے ادارے جیونیٹ نے بتایا کہ بدھ کی صبح 9.14 بجے نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے کے مرکز میں جیرالڈائن کے قریب 6.0 شدت کا زلزلہ آیا ہے ۔
انہوں بتایا کہ زلزلے کی شدت 6٫0اور گہرائی 7میل تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ زلزلے کے بعد 14,000 سے زیادہ لوگوں نے ہلچل محسوس کرنے کی اطلاع دی ہے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں 2011 کو 6.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس میں 185 افراد ہلاک ہوئے تھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی رپورٹوں میں کسی قسم کے جانی یا اہم نقصان کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے۔