نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز 180رنز 5کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کرکے گرین شرٹس کو میچ میں کامیابی کے لئے 373رنز کا ہدف دیا، پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں بھی مشکلات کا شکار

مائونٹ مانگنوئی۔29دسمبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ کی ٹیم نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں اپنی دوسری اننگز 180رنز 5کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کرکے پاکستان کو میچ میں کامیابی کے لئے 373رنز کا ہدف دیا۔ ٹام بلنڈل 64اور ٹام لیتھم 53رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔373رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم مشکلات کا شکار، گرین شرٹس نے میچ کے چوتھے روز کھیل ختم ہونے تک 3وکٹوں کے نقصان پر 71رنز بنالئے اور اسے میچ میں کامیابی کے لئے آج بدھ کو 302رنز جبکہ نیوزی لینڈ کو 7وکٹوں کی ضرورت ہے۔اس سے قبل میچ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 431 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، کیوی کپتان کین ولیمسن 129 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہےتھے جس کے جواب میں گرین شرٹس نے اپنی پہلی اننگز میں 239 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی اور کیویز نے 192 رنز کی برتری کے ساتھ اپنی دوسری اننگز 180رنز 5 کھلاری آئوٹ پر ڈیکلیئر کردی اور پاکستان کو جیت کے لیے 373 رنز کا مشکل ہدف دیا۔منگل کو کیوی ٹیم کی طرف سے دوسری اننگز کا آغاز ٹام لیتھم اور ٹام بلنڈل نے انتہائی شاندار انداز میں کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے 111قیمتی رنز بناکر اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ ٹام بلنڈل 64رنز بناکر اور ٹام لیتھم 53رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 180رنز 5کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کرکے پاکستان کو میچ میں کامیابی کے لئے 373رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی طرف سے نسیم شاہ نے تین جبکہ محمد عباس نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ قومی ٹیم کے بلے باز دوسری اننگز میں بیٹنگ کرنے لیے میدان میں اترے تو ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے دونوں اوپنرز شان مسعود اور عابد علی کو کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس بھیج دیا ان کے علاوہ حارث سہیل پہلی کی طرح دوسری اننگز میں بھی ناکام رہے اور وہ 9 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔ میچ کے چوتھے روز جب کھیل ختم ہوا تو پاکستان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 71رنز بنالئے تھے اور اسے میچ میں کامیابی کے لئے آج بدھ کو 302رنز جبکہ نیوزی لینڈ کو 7وکٹوں کی ضرورت ہے۔ اظہر علی 34 اور فواد علم 21 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹم سائوتھی نے دو جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔