ٹنیلسن ۔ 08 جنوری (اے پی پی) روز ٹیلر اور ہنری نیکولز کی شاندار سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 115 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز کلین سوئپ کرلی، سری لنکن ٹیم 364 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 42ویں اوور میں 249 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، تھسارا پریرا کی 80 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، روز ٹیلر نے 137 اور ہنری نیکولز نے 124 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا، روز ٹیلر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ منگل کو نیلسن میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 364 رنز بنائے، روز ٹیلر اور ہنری نیکولز نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بائولرز کی خوب درگت بنائی اور شاندار سنچریاں بنا کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، ٹیلر نے 137 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جبکہ نیکولز 124 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،