ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی

ٹوکیو ۔ 8 جنوری (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں مجموعی طور پر کمی ہوئی جس کی وجہ امریکا چین تجارتی کشیدگی کے باعث غیر یقینی کی صورتحال ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے جون کے لیے سودے 0.3 ین بڑھ کر 177.3 ین (1.64 ڈالر) فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے مئی کے لیے سودے 55 یوان کم …

ٹوکیو ۔ 8 جنوری (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں مجموعی طور پر کمی ہوئی جس کی وجہ امریکا چین تجارتی کشیدگی کے باعث غیر یقینی کی صورتحال ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے جون کے لیے سودے 0.3 ین بڑھ کر 177.3 ین (1.64 ڈالر) فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے مئی کے لیے سودے 55 یوان کم ہوکر 11675 یوان (1704 ڈالر ) فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے فروری کے لیے سودے 3.7 فیصد کمی کے ساتھ 135.3 امریکی سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔