فیصل آباد پولیس نے رواں سال 130 خطرناک ڈکیت گینگز کے 339 ملزمان گرفتار کرلئے

فیصل آباد پولیس نے رواں سال 130 خطرناک ڈکیت گینگز کے 339 ملزمان گرفتار کرلئے، ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد، پولیس نے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔

فیصل آباد۔ 01 جولائی (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے رواں سال 130 خطرناک ڈکیت گینگز کے 339 ملزمان گرفتار کرلئے، ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد، پولیس نے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔

ترجمان پولیس طارق جٹ نے بتایا کہ رواں سال ڈکیت گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن میں فیصل آباد پولیس نے 130 خطرناک ڈکیت گینگز کے 339 ملزمان گرفتار کرلئے ۔پولیس نے ملزمان سے تقریباً 10 کروڑ روپے مالیت کا مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا ہے۔گرفتار ملزمان سے 130 موٹر سائیکلیں، 8 رکشے اور 40 موبائل فون ،زیورات، بیٹریاں، تاریں، دیگر سامان اور 76 مویشی برآمد کئے گئے ۔

ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ 148 پستول، 2 پمپ ایکشن گنز، 2 ریوالور اور متعدد گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔ ہیومن انٹیلی جنس، سی سی ٹی وی، جیو فینسنگ اور دیگر جدید وسائل کی مدد سے جرائم پیشہ نیٹ ورک بے نقاب کئے گئے ، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ملزمان کے محفوظ ٹھکانوں کا سراغ لگایا گیا۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی ۔سی پی او تنویر حسین نے پولیس کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید تیزی لانے کی ہدایت کی۔

مزید خبریں