نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 21 رنز سے ہرا دیا

نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں کےدرمیان ون ڈےسیریز کا آغاز کل (ہفتہ کو) پہلے میچ سے ہوگا

ویلنگٹن۔ 05جنوری(اے پی پی) نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 21 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، سری لنکن ٹیم 319 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 47ویں اوور میں 298 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، تھسارا پریرا نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف باﺅلرز کی خوب درگت بنائی تاہم ان کی 140 رنز کی دھواں دار اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، ان کی اننگز میں 13 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے، روز ٹیلر نے 90 کولن منرو نے 87 اور نیشم نے 64 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کردار ادا کیا، پریرا میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ہفتہ کو کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز بنائے، روز ٹیلر نے 90، کولن منرو نے 87 اور جیمز نیشم نے 64 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، مارٹن گپٹل 13، کپتان ولیمسن ایک، ہنری نیکولز 32 اور ٹم سیفرٹ 22 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، لاستھ مالنگا نے 2 اور نووان پرادیپ نے ایک وکٹ لی، جواب میں سری لنکن ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 46.2 اوورز میں 298 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، آئی لینڈرز کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور 128 کے سکور پر اس کے 7 کھلاڑی آﺅٹ ہو گئے، اس موقع پر تھسارا پریرا حریف باﺅلرز کے سامنے ڈٹ گئے، انہوں نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف باﺅلرز کا بھرکس نکال دیا لیکن ان کی 74 گیندوں پر 13 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 140 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، گونا تھلیکا 71 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، نیروشن ڈکویلا 9، کوسل پریرا 4، کوسل مینڈس 20، دنیش چندیمل 3، گونارتنے 6، کپتان مالنگا 17، سنداکن 6 اور پراسانا بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے، آئش سودھی نے 3، نیشم اور ہنری نے دو، دو ٹرینٹ بولٹ اور ٹم ساﺅتھی نے ایک، ایک وکٹ لی۔