ہیملٹن ۔ 29 نومبر (اے پی اپی ) نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 138رنز سے شکست دے کر 31 سال بعد ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کر دیا۔ اس سے قبل 1985میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی۔ پاکستان کی ٹیم 369 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 230 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی۔ کیویز باﺅلرز نے دوسرے اننگز میں بھی شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے پاکستان کے پانچ کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے، پاکستان کی جانب سے سمیع اسلم 91 اور کپتان اظہر علی 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تاہم ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز کیویز باﺅلرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کرسکا، پاکستان کی طرف سے سمیع اور اظہر کے درمیان 131 رنز کی اوپننگ شراکت داری ہوئی تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کراسکے، سمیع اسلم ایک بار پھر اپنی سینچری مکمل نہ کر سکے