بی پی ایل میں (آج) دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

ڈھاکہ ۔ 29 نومبر (اے پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں (آج) بدھ کو دو میچ کھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق بی پی ایل کے دلچسپ مقابلے بنگلہ دیش میں جاری ہیں اور ایونٹ میں (آج) بدھ کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا، پہلا میچ رنگپور رائیڈرز اور ڈھاکہ ڈائنامیٹس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ کومیلا وکٹورینز اور راجشاہی کنگز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔