ویلنگٹن ۔ 17 مارچ (اے پی پی) نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ہاکی ٹیسٹ میچ میں سخت مقابلے کے بعد 3-2 گولز سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ دونوں ٹیمیں دوسرے ہاکی ٹیسٹ میچ میں (کل) ہفتہ کو آمنے سامنے ہوں گی۔ جمعہ کو ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے ہاکی ٹیسٹ میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان زبردست مقابلہ …
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ہاکی ٹیسٹ میچ میں کانٹے دار مقابلے کے بعد 3-2 گولز سے ہرا دیا
ویلنگٹن ۔ 17 مارچ (اے پی پی) نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ہاکی ٹیسٹ میچ میں سخت مقابلے کے بعد 3-2 گولز سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ دونوں ٹیمیں دوسرے ہاکی ٹیسٹ میچ میں (کل) ہفتہ کو آمنے سامنے ہوں گی۔ جمعہ کو ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے ہاکی ٹیسٹ میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم اعصاب کی جنگ میں قسمت نے میزبان ٹیم کا ساتھ دیا اور اس نے گرین شرٹس کو 2 کے مقابلے میں 3 گولز سے شکست دے دی۔









