نیوزی لینڈ نے پاکستان کی ویمن ٹیم کو دوسرے ون ڈے میچ میں 60 رنز سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی

134

لنکن ۔ 11 نومبر (اے پی پی) ایمی سیٹرتھ ویٹ کی شاندار ناقابل شکست سنچری اور کیٹی مارٹن کی نصف سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو مسلسل دوسرے ون ڈے میچ میں 60 رنز سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی۔ میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت ہوا، نیوزی لینڈ کی ٹیم کی ایمی سیٹرتھ ویٹ نے ناقابل شکست137 اور کیٹی مارٹن نے 65 رنز کی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنائے تاہم بارش کے باعث بعد میں پاکستان کو 34.2 اوورز میں 203 رنز کا ہدف ملا اور ملنے والے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 34.2 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 142 رنز بنا سکی۔