نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 453 رنز بناکر آئوٹ ،انگلینڈ کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 658 رنز کا ہدف

139

ہملٹن۔16دسمبر (اے پی پی):کین ولیمسن کی شاندار سنچری ،ویل ینگ اورڈیرل مچل کی نصف سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 453 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی اور اس نے انگلینڈ کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 658 رنز کا ہدف دیا۔انگلینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار ،کین ولیمسن 156رنز ،ویل ینگ اورڈیرل مچل مساوی بالترتیب 60،60رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے جیکب بیتھل نے تین، شعیب بشیر اور بین سٹوکس نے دو، دو جبکہ میتھیو پوٹس ،گس اٹکنسن اور جو روٹ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

انگلینڈ کی ٹیم نے جواب میں میچ کے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 18 رنز بنالئے تھے اور اس کو میچ میں کامیابی کے لئے 640 رنز درکار تھے جبکہ نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں کی ضرورت تھی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری اور ٹم سائوتھی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جیکب بیتھل 9 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔پیر کو سڈن پارک،ہملٹن کے مقام پرجاری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز میزبان کیوی ٹیم نے اپنی دوسری ادھوری اننگز 136 رنز تین کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو کین ولیمسن 50 اور راچن رویندر 2 رنز پر کھیل رہے تھے۔

راچن رویندر اپنے گزشتہ روز کے انفرادی سکور میں مزید 42 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد 44 رنز بناکر میتھیو پوٹس کی گیند پر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ کین ولیمسن نیوزی لینڈ کے پانچویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو اپنی سنچری مکمل کرنے کے بعد 156 انفرادی رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ۔ ان کو 156 کے انفرادی سکور پر شعیب بشیر نے آئوٹ کیا۔ کین ولیمسن کے آئوٹ ہونے کے بعد ڈیرل مچل 60،گلین فلپس 3، مچل سینٹنر49، ٹم سائوتھی 2 اور میٹ ہنری 0 پر آئوٹ ہوگئے ۔

ٹام بلنڈل 44 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 453 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی اور اس نے انگلینڈ کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 658 رنز کا ہدف دیا۔ انگلینڈ کی جانب سے جیکب بیتھل نے تین، شعیب بشیر اور بین سٹوکس نے دو، دو جبکہ میتھیو پوٹس ،گس اٹکنسن اور جو روٹ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

جواب میں انگلینڈ کی جانب سے زیک کرولی اور بین ڈکٹ نے دوسری اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن انداز میں کیا جب 18 کے مجموعی سکور پر اس کی دو وکٹیں گر گئی۔زیک کرولی 5 رنز بناکر میٹ ہنری کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے۔بین ڈکٹ دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 4 رنز بناکر ٹم سائوتھی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

میچ کے تیسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 18 رنز بنالئے تھے اور اس کو میچ میں کامیابی کے لئے 640 رنز درکار تھے جبکہ نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں کی ضرورت تھی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری اور ٹم سائوتھی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جیکب بیتھل 9 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔