ویلنگٹن۔29جنوری (اے پی پی):نیوزی لینڈ کے جزائر کرمیڈک میں 6.6 درجے شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
امریکی جیالوجیکل سروےکے مطابق ہفتہ کی علیٰ الصبح 2 بجکر 46 منٹ پر جزائرکرمیڈک اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی شدت ریکٹر سکیل پر6.6 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے 33.0کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ واضح رہے کہ زلزے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔