ویلنگٹن ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) نیوزی لینڈ کے جزیرہ رائول میں 5.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق یہ زلزلہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب جزیرہ رائول کے جنوب مغربی علاقے میں آیا جس کا مرکز سطح زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔