آکلینڈ۔12جنوری (اے پی پی):پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
جمعہ کو ایڈن آکلینڈ پارک،آکلینڈ میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہوا تو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ٹاس کے موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر اور کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ پچ بائولنگ کے لیےسازگار ہے اس لیے پہلے بائولنگ کو ترجیح دی ہے، کوشش ہو گی کہ نیوزی لینڈ کو کم سے کم سکور تک محدود کر سکیں۔
پاکستان کی جانب سے اسامہ میر اور عباس آفریدی ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کر رہے ہیں، پاکستان کے سپن بائولنگ کوچ سعید اجمل اور فاسٹ بائولنگ کوچ عمر گل نے دونوں کھلاڑیوں کو ڈیبیو کیپ پہنائی