ولنگٹن۔ 25 مئی (اے پی پی)نیوزی لینڈ کے نارتھ آئی لینڈ میں پیر کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم فوری طور کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.6 درجہ شدت ریکارڈ کی گئی جو کہ وہاں کے مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے محسوس کیا گیا۔زلزلے کا مرکز لیون کے قریب52 کلو …
نیوزی لینڈ کے نارتھ آئی لینڈ میں پیر کو زلزلے کے جھٹکے
ولنگٹن۔ 25 مئی (اے پی پی)نیوزی لینڈ کے نارتھ آئی لینڈ میں پیر کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم فوری طور کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.6 درجہ شدت ریکارڈ کی گئی جو کہ وہاں کے مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے محسوس کیا گیا۔زلزلے کا مرکز لیون کے قریب52 کلو میٹر گہرائی کا علاقہ تھا جو کہ دارلحکومت ولنگٹن سے 90کلو میٹر شمال کی طرف واقع ہے۔سینٹ جان ایمبولنس اور نیوزی لینڈ پولیس کے مطابق زلزلے سے فوری طور کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔









