
کراچی ۔ 12 فروری (اے پی پی) چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ذکاءاللہ نے اتوار کے روز کثیر القومی بحری مشق ”امن 2017ئ“ میں شرکت کرنے والے مختلف ممالک کے بحری جہازوں کا دورہ کیا۔ نیول چیف کی آمد کے موقع پر سینئر افسران، ٹاسک گروپ کمانڈرز اور جہازوں کے کمانڈنگ آفیسرز نے اُن کا استقبال کیا اور چاق و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی۔ امیر البحر نے آسٹریلیا، چین، انڈونیشیا، روس، سری لنکا، ترکی اور برطانیہ کی جانب سے شرکت کرنے والے جہازوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سینئر افسران، ٹاسک گروپ کمانڈرز اور جہازوں کے کمانڈنگ آفیسرز سے ملاقاتیں کیں۔