نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کا لاجسٹکس کمانڈ کی تقسیم ایوارڈز کی سالانہ تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے کہا ہے کہ بیرونی دباﺅ کے باوجود ہمیں اپنے اندرونی مسائل کو دانشمندی سے حل کرنے اور ایک مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، ہم ایک غیور قوم ہیں،ہماری مسلح افواج ہر قسم کے اندرونی و بیرونی خطرات اور چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔وہ جمعہ …

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے کہا ہے کہ بیرونی دباﺅ کے باوجود ہمیں اپنے اندرونی مسائل کو دانشمندی سے حل کرنے اور ایک مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، ہم ایک غیور قوم ہیں،ہماری مسلح افواج ہر قسم کے اندرونی و بیرونی خطرات اور چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔وہ جمعہ کوپاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں منعقدہ لاجسٹکس کمانڈ کی تقسیم ایوارڈز کی سالانہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔تقسیم ایوارڈ کی تقریب ہر سال منعقد کی جاتی ہے جس کا مقصد لاجسٹکس کمانڈ کے تحت کام کرنے والے یونٹس کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لینا اور مختلف منصوبوں کی کامیاب تکمیل میں ان کی کوششوںکو سراہنا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف دی نیول اسٹاف نے پاک بحریہ کی لاجسٹکس کمانڈ کو اپنے پیشہ وارانہ امور انتہائی خوش اسلوبی سے انجام دینے پر سراہا۔ انہوں نے کہا کہ لاجسٹکس کمانڈ کی اس بے لوث محنت اور لگن کا اندازہ سال 2017ءکے دوران پاک بحریہ کے جہازوں اورآبدوزوں کی ہمہ وقت دستیابی اور متعدد ملکی و غیر ملکی بحری مشقوں میں بروقت شمولیت سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔