نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا لاہور میں 47ویں پی این اسٹاف کور س کی تقریب سے خطاب

لاہور۔24 مئی(اے پی پی ) 47ویں پاکستان نیوی سٹاف کورس کے کانووکیشن کی تقریب پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان ِخصوصی پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی تھے جنہوںنے پاکستان نیوی کے 44،پاک آرمی اور ایئر فورس میں سے ہر ایک کے چاراور بحرین، بنگلہ دیش، چین، مصر، انڈونیشیا، عراق، اردن، ملیشیائ،عمان، فلسطین، قطر،سعودی عرب، جنوبی افریقہ، سری لنکا، سوڈان اور متحدہ …

لاہور۔24 مئی(اے پی پی ) 47ویں پاکستان نیوی سٹاف کورس کے کانووکیشن کی تقریب پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان ِخصوصی پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی تھے جنہوںنے پاکستان نیوی کے 44،پاک آرمی اور ایئر فورس میں سے ہر ایک کے چاراور بحرین، بنگلہ دیش، چین، مصر، انڈونیشیا، عراق، اردن، ملیشیائ،عمان، فلسطین، قطر،سعودی عرب، جنوبی افریقہ، سری لنکا، سوڈان اور متحدہ عرب امارات کے 28 آفیسرز کو وار سٹڈیز(میری ٹائم)میںماسٹرز ڈگریاں تفویض کیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سر براہ نے پاکستان نیوی وار کالج کے تعلیمی معیار کو سراہا اور گریجویٹنگ آفیسرز کو مبارک باد پیش کی۔انہوں نے دوست ممالک کے آفیسرز کو خراج ِ تحسین پیش کیا جن کی شرکت سے کورس کو امتیازی اور منفرد حیثیت حاصل ہوئی ہے۔نیول چیف نے مزید کہا کہ اب پاک بحریہ کے مزید 28سفراءاور دوست ہیں جو دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں

مزید خبریں