اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نےمالدیپ کے صدر عبداللہ یامین عبدالگاروم سے مالدیپ کے سرکاری دورے کے دوران ملاقات کی ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف اُمور پر بات چیت کی گئی۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم اور کارگردگی بشمول بحر ہند میں …
نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین عبدالگاروم سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نےمالدیپ کے صدر عبداللہ یامین عبدالگاروم سے مالدیپ کے سرکاری دورے کے دوران ملاقات کی ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف اُمور پر بات چیت کی گئی۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم اور کارگردگی بشمول بحر ہند میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے سلسلے میں پاکستان کی پالیسیوں کی روشنی میں علاقائی میری ٹائم سکیورٹی میںپاک بحریہ کے کردار و خدمات کو اُجاگر کیا۔ دورِ حاضر کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے سلسلے میں پاک بحریہ اور مالدیپ کی نیشنل ڈیفنس فورس کوسٹ گارڈ کے بھر پور تعاون پرزوردیتے ہوئے ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ایک لینڈنگ کرافٹ میکا نائزڈ مالدیپ کو بطورِتحفہ دینے کا اعلان کیا جو علاقائی امن و سکیورٹی میں استحکام کے لئے مالدیپ کوسٹ گارڈکی مدد کرے گی۔جمہوریہ مالدیپ کے صدر نے خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کو قائم رکھنے کے ضمن میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا اور لینڈنگ کرافٹ میکانائزڈ تحفتاً دینے پر پاک بحریہ کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا۔ مالدیپ کے صدر نے پاکستان اور مالدیپ کے مابین مختلف شعبہ جات بشمول تربیت ، باہمی دوروں اور مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کے سلسلے میں مضبوط تاریخی تعلقات اور اشتراک پر اطمینان کا اظہار کیا اور اور مستقبل میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ پرباہمی تعاون اور دفاعی تعلقات میں مزید مضبوطی کی اُمید ظاہر کی۔








