اسلام آباد۔16جولائی (اے پی پی):پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد کیا گیا۔ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کانفرنس کی صدارت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل نوید اشرف نے معرکہ حق کے دوران پاک بحریہ کی ناقابل تسخیر سمندری دفاعی صلاحیتوں، بحری راستوں پر تجارت کی روانی اور بندرگاہوں پر بلا تعطل آپریشنز …
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی زیرصدارت پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔16جولائی (اے پی پی):پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد کیا گیا۔ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کانفرنس کی صدارت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل نوید اشرف نے معرکہ حق کے دوران پاک بحریہ کی ناقابل تسخیر سمندری دفاعی صلاحیتوں، بحری راستوں پر تجارت کی روانی اور بندرگاہوں پر بلا تعطل آپریشنز یقینی بنانے کے اقدامات کو سراہا۔
نیول چیف نے میری ٹائم ڈومین میں ممکنہ روایتی اور غیر روایتی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے جنگی تیاریوں کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے بحری نگرانی اور آپریشنزز کیلئے ڈرونز، زیر آب اور سطح آب پر چلنے والی خودکار کشتیوں(بحری ڈرونز) کی اہمیت پر زور دیا۔ کانفرنس میں نیول چیف کی سربراہی میں پرنسپل سٹاف آفسرز اور فیلڈ کمانڈرز نے پاک بحریہ کی پالیسیوں اور منصوبوں کا جائزہ لیا۔








