اسلام آباد۔12اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین کو چیئرمین نیوٹیک شاہد خان نے بدھ کو بریفنگ دی۔
اجلاس میں سیکرٹری تعلیم وسیم اجمل چوہدری سمیت وزارت کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ مزید برآں نیوٹیک کے صوبائی ڈی جی بھی آن لائن موجود تھے۔اس موقع پر رانا تنویر حسین نے کہا کہ نیوٹیک کو اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ کارکردگی دکھانے کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیوٹیک کو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ تکنیکی تربیتی اداروں سے پاکستانی گریجویٹس کو غیر ملکی مارکٹس میں قبول کرنے کے لیے مناسب معیار کا تعین کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ سعودی عرب، جاپان اور یورپ جیسی بیرونی مارکیٹس میں پاکستانی افرادی قوت کی قبولیت کو یقینی بنانے کے لیے ہماری تربیت کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جائے۔
انہوں نے خواتین اور ٹرانس جینڈرز کو تکنیکی تعلیم فراہم کرنے کو یکساں اہمیت دینے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ کے ایس اے نے ایک ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کو مکمل طور پر فنڈ دینے کی پیشکش کی جس کا مقصد طلباء کو کے ایس اے مارکیٹ میں کامیابی کے لیے درکار تکنیکی مہارت فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر کے ایس اے کے ساتھ ہم آہنگی جاری ہے اور یہ پاکستانی نوجوانوں کے لیے جدید تکنیکی تعلیم کا پلیٹ فارم بن سکے گا۔انہوں نے جاری منصوبوں کو زیادہ سے زیادہ رفتار سے مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ اپنے اداروں کی پیداواری صلاحیت کو بڑھائیں تاکہ پاکستان کے نوجوانوں کو کامیابی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔
وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہا کہ تمام سرکاری محکموں کا اولین فرض ہے کہ وہ دیانتداری سے کام کریں اور اپنی ڈیوٹی دیانتداری اور نتیجہ خیز طریقے سے سرانجام دیں۔ رانا تنویر نے کہا کہ محکموں میں بھی ہم آہنگی ہونی چاہیے۔ انہوں نے پیداواری صلاحیت کو انتہائی موثر انداز میں بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔